ایپل کے آئی فون 15 اور 15 پلس کی قیمت کیا ہے؟

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی آئی فون سیریز کے نئے ماڈل ’آئی فون 15‘ کو متعارف کروا دیا ہے۔ایپل کے مطابق آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس ایسی ٹائٹینیئم سے تیار کیے جائیں گے جو کہ خلائی گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں یہ فون وزن میں ہلکا لیکن انتہائی مضبوط ہ ہوگا۔

ایپل کے صارفین کے لیے اس بار ایک اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے مختلف ماڈلز قیمت میں اضافے کی خبروں کے برعکس آئی فون 15 کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

آئی فون 15 کی قیمت 799 ڈالر، آئی فون 15 پلس کی قیمت 899 ڈالر اور آئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالر ہو گی جبکہ فون کا سب سے مہنگا ماڈل آئی فون 15 پرو میکس 1199 امریکی ڈالر میں ملے گا۔یہ فونز 22 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

پاکستانی ٹیکنالوجی انڈسٹری کے مطابق نیا آئی فون دستیابی کے فورا بعد پاکستان میں تقریبا 8 لاکھ روپے تک میں میسر ہو گا۔فون ڈیلرز کو توقع ہے کہ اوائل اکتوبر سے دستیاب آئی فونز مقامی ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد کم ہو کر 6 تا 7 لاکھ روپے میں میسر ہو گا۔ڈیلرز کو توقع ہے کہ اگر نئے آئی فون کے ٹیکس کی شرح نہ بڑھی اور موجودہ ٹرینڈ کے مطابق ڈالر کی قدر کم ہوتی ہے تو پھر 256 جی بی کا فون 5 تا 6 لاکھ روپے کے درمیان دستیاب ہو گا۔

ایپل کے مطابق آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس چار رنگوں میں دستیاب ہوں گے جن میں کالا، سفید، نیلا اور قدرتی ٹائٹینیئم رنگ شامل ہو گا۔

ایپل نے نئے فون میں 48 میگا پکسل کا جدید کیمرہ نظام متعارف کروایا ہے جو سمارٹ ایچ ڈی آر اور بہتر ریزولوشن کے ساتھ بہتر تصاویر کھینچنے اور رات کو بھی اچھی تصاویر بنا سکتا ہے۔دوسری جانب آئی فون 15 پرو میکس میں ٹیلی فوٹو کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ اس میں ایک نیا ایکشن بٹن بھی موجود ہے جبکہ سات لینزوں کے ساتھ کیمرے کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

آئی فون کے نئے ماڈلز میں کسی بھی مشکل کی صورت میں سیٹلائٹ کے ذریعے مدد حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔نئے فون میں ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیٹلائیٹ کے ذریعے اضافی سفری سہولت دی گئی ہے۔ ایپل کے مطابق اس سہولت کی وجہ سے اگر کسی صارف کی گاڑی میں کوئی خرابی پیدا ہو جائے تو وہ ایپل کے سیٹلائیٹ نظام کی مدد حاصل کر سکتا ہے اور دیگر صارفین سے جڑ سکتا ہے۔

ایپل کے نئے آئی فون میں یو ایس بی سی ٹائپ چارجر پورٹ موجود ہو گا۔ ایپل کے مطابق نئے فون میں یو ایس بی سی کنیکٹر یو ایس بی ٹو کی نسبت تین گنا زیادہ رفتار سے سپر چارچنگ کر سکتا ہے اور نئے ویڈیو فارمیٹ کے ساتھ مل کر ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔آئی فونز میں اب تک لائٹننگ ایڈاپٹرز پیش کیے جاتے رہے ہیں تاہم سام سنگ سمیت دیگر حریف کمپنیاں سی ٹائپ چارجر کا استعمال کرتی آئی ہیں۔

صارفین کی بچت، ماحول کے تناظر اور الیکٹرانک کچرے کو کم کرنے کے لیے یورپی یونین نے دسمبر 2024 تک موبائل بنانے والی کمپنیوں کو اس بات کے لیے پابند کیا تھا کہ وہ فونز میں ایک مشترکہ چارجنگ کنکشن رکھیں گے تاکہ

کراچی،ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی چینی پکڑی گئی

تمام موبائل فونز ایک ہی قسم کی چارجنگ تار سے چارچ ہو جائیں۔

Back to top button