انڈے اصلی ہیں یا جعلی؟معلوم کرنےکاطریقہ آگیا

انڈے اصلی ہیں یا جعلی ؟ماہرین نے جانچنے کیلئے طریقہ کار بتادیا۔

نوسربازوں نے انڈو ں میں بھی ملاوٹ شروع کردی۔کئی واقعات ایسے پیش آچکے ہیں جہاں مختلف دکانوں پر جعلی پلاسٹک کے انڈے بناکر بیچے گئے، اس کے علاوہ بھارت کے شہر کولکتہ میں بھی یہ واقعہ پیش آچکا ہے۔

نقلی انڈے کو ہلا کر دیکھنے پر اس کے اندر سے پانی جیسی آواز آئے گی جیسے پانی کسی چیز کے اندر ہِل رہا ہو، اصلی انڈے میں ایسا نہیں ہوتا۔ اصلی انڈے کو توڑیں گے تو اس کی سفیدی اور زردی ایک دوسرے سے مکس نہیں ہوتی، نقلی انڈے کو توڑنے پر اس کی سفیدی اور زردی مکس ہوئی ہوتی ہے۔ جعلی انڈوں کے خول قدرے چمکدار، سخت اور کھردرے ہوتے ہیں جب کہ اصلی میں ایسا نہیں ہوتا۔

Back to top button