یوم عاشور کاپرامن اختتام،وزیراعظم کا سکیورٹی اداروں کوخراج تحسین

یوم عاشورکےپرامن اختتام پر وزیراعظم شہبازشریف نے صوبائی حکومتوں،سکیورٹی فورسز اورپولیس فورس کوخراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ، صوبوں کی کارکردگی کو سراہا
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک بھر کی سیکیورٹی صورتحال اور یوم عاشور کے موقع پر کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ یوم عاشور کے موقع پر عوام کے تحفظ اور سہولت کے لیے بھرپور سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، جن میں وفاقی اور صوبائی سطح پر مکمل تعاون شامل رہا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو ان کے متعلقہ علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ منصوبہ بندی اور مؤثر اقدامات کی بدولت یوم عاشور پُرامن ماحول میں منایا گیا۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ عوام کو سہولتیں فراہم کرنے اور سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے حکومت نے ہر ممکن اقدامات کیے۔