ایشیا کپ، بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی گیارہ رکنی حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم مینجمنٹ نے ایونٹ کے پہلے میچ میں نیپال کا سامنا کرنے والی قومی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
2 ستمبر کو کینڈی سری لنکا میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ اُن کے نائب شاداب خان ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹکرے کیلئے پرجوش اور پرامید ہیں۔
کینڈی میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ اس وقت ہمیں بھارت کے خلاف ہوم ایڈوانٹیج حاصل ہے، ڈیڑھ دو ماہ سے یہاں کرکٹ کھیل رہے ہیں پہلے یہاں ٹیسٹ سیریز کھیلی۔
