ایشین چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان،ملائیشیا میچ برابری پرختم

ایشین چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ دو دو گول سے برابری پر ختم، گرین شرٹس کی جانب سے سفیان خان اور زکریا حیات نے ایک ایک گول کیا۔

چین کے شہر ہولینبیور میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے اپنا افتتاحی میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلا جو دو دو گول سے برابر رہا، پاکستان کی جانب سے پہلا گول 24 ویں منٹ پر سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر کیا۔ دوسرا فیلڈ گول 32ویں منٹ میں زکریا حیات نے کیا۔

مڈل آرڈر کا نہیں بلکہ ٹیل اینڈر کا بیٹرہوں،افتخاراحمد

ملائشیا کی جانب سے فضل ساری اور ایمان روزیمی نے گول سکور کیے۔ ملائشیا کی جانب سے دونوں گول پنلٹی کارنر کے زریعے کئے گئے۔ پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ کل 9 ستمبر کو کوریا کے خلاف کھیلے گی۔

Back to top button