ایشین گیمز ٹیبل ٹینس ، پاکستان کو پہلے میچ میں شکست

ایشین گیمز ٹیبل ٹینس میں  جنوبی کوریا  نے  پاکستان کو  پہلے میچ میں شکست دے دی۔

 گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو تین – صفر سے شکست دی ، اس شکست میں جیہی جیون نے حائقہ حسن کو گیارہ۔ چار ، گیارہ ۔ دو اور گیارہ دو سے ہرایا۔

یوبن سن نے حور فواد کو گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ چار اور گیارہ۔ دو سے شکست دی۔پرنیا خان خان کو ون ہیو سو نے گیارہ ۔ چھ ، گیارہ ۔ چار اور گیارہ۔ پانچ سے ہرایا۔

سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے

ایونٹ میں پاکستان ٹیم دوسرا میچ آج  تھائی لینڈ سے کھیلے گی۔

Back to top button