عتیقہ اوڈھو کا تیسرے شوہرکو پروپوزکرنے کاانکشاف

سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کاکہنا ہے کہ تیسری شادی کیلئے شوہر کو پروپوز کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرئے ہوئے کہنا تھاکہ بیٹے کے کہنے پر تیسری شادی کی ۔پہلی شادی 15سال کی عمر میں ہوئی جو 10سال چل سکی ۔دوسرے شوہر کے ساتھ شادی 16برس چل سکی اور دوسری شادی کا اختتام انتہائی مہذب انداز میں ہوا تھا ہماری ایک بیٹی بھی ہے ۔
دوسری شادی کے اختتام پر ثمرعلی خان سے ایک تقریب میں ملاقات ہوئی پھر بیٹے کے کہنے پر ثمرعلی خان کو چائے پر لے گئی اور شادی کیلئے پروپوز کیا ۔
