خطرے کے خاتمے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے:اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ اس وقت تک ایران پر حملے جاری رہیں گے جب تک ہم اہداف پورے نہیں کر لیتے۔

ایران پر حملےکے بعد اپنے پہلے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حملے میں ایران کے جوہری پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے اور یہ حملےاتنے دن تک جاری رہیں گے جتنے دن تک ہم اہداف پورے نہیں کر لیتے۔

انہوں نےکہا کہ اسرائیل نے ایرانی خطرے کو ختم کرنے کے لیے آپریشن ’رائزنگ لائن‘ کا آغاز کیا، یہ آپریشن اتنے دن تک جاری رہے گا جب تک اس کے پھیلاؤ کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران کی نطنز جوہری تنصیب کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کر دی

 

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں ایران نے ایسےاقدامات کیےجو پہلے کبھی نہیں کیے تھے، ایران کے یہ اقدامات افزودہ یورینیئم کو ہتھیار میں بدلنے کے تھے۔

نیتن یاہو نے مزید کہاکہ اسرائیل کی بقا کو واضح اور فوری خطرہ ہے، ایران کو نہ روکا گیا تو وہ کم وقت میں جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہو سکتا ہے،ایران ایک سال میں بھی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے اور چند ماہ کے اندر بھی بنا سکتا ہے۔

Back to top button