فلسطینیوں پرحملے،روسی صدر کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اسرائیل سے غزہ پرحملے بند اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے روسی صدر کا بیان جاری کیاگیا ہے جس میں روسی صدر نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہا ہے۔اسرائیلی حملوں نےغزہ جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔
شیخ حسینہ کی فرار سے قبل تقریر منظرعام پر آ گئی
دوسری جانب ایران نے کہا کہ اسرائیل نے التابعین اسکول پر وحشیانہ حملے سے واضح کر دیا کہ وہ کسی عالمی اور اخلاقی اصولوں کا پابند نہیں ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ، ترکیہ، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے بھی اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
