ایرانی وزیرداخلہ کی پاکستان آمد،محسن نقوی سے اہم ملاقات

ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔وزیرداخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی۔

ایرانی وزیر داخلہ اور وفد کا وفاقی وزیر محسن نقوی نے استقبال کیا اور آمد پر خیر مقدم کیا جبکہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان آمد پر اپنے بھائی کو خوش آمدید کہتا ہوں، امید ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا جبکہ علاقائی صورتحال پر بھی پیش رفت کی امید ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد میں گورنر جنرل سیستان بلوچستان، نائب وزیر داخلہ، نائب وزیر اربن ڈویلپمنٹ ٹرانسپورٹ، نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے سربراہ، وزیر زراعت کے خصوصی نمائندے اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے پاکستان آمد پر کہا کہ اپنے بھائی محسن نقوی سے دوبارہ ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات فقیدالمثال ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی کا ہمیشہ معترف رہا ہوں۔

 

Back to top button