کیلا بلڈپریشر کےکنٹرول کیلئے فائدہ مند قرار

ماہرین صحت نے بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کیلئے کیلے کو فائدہ مند قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین صحت نے بتایا کہ کیلا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ کیلا کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔ کیلا پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے۔کیلا میں فائبر ہوتا ہے جو ہاضمے کو بہتر کرتا ہے اور قبض سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔ کیلا کم کیلوریز والا ہوتا ہے اور اس میں موجود فائبر بھوک کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اور وزن بھی کم ہوجاتاہے۔

دماغ کو صحت مند رکھنے کیلئے  اخروٹ لازمی قرار

ماہرین نے بتایا کہ کیلا میں وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے جو دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ کیلا میں وٹامن سی ہوتا ہے جو قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔

Back to top button