بنگلادیش : عبوری حکومت نے اصلاحات کے بعد الیکشن کرانے کا اعلان کردیا

بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کےبعد عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کاکہنا ہےکہ بنگلا دیش میں حالات معمول پر لاتےہوئے اصلاحات شروع کریں گے، الیکشن کمیشن،عدلیہ اور سول انتظامیہ میں اہم اصلاحات لائیں گے۔

 

اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلادیش کادورہ کرے گی

ڈاکٹر محمد یونس کا کہناتھا سکیورٹی فورسز اور میڈیامیں بھی اہم اصلاحات لائیں گے،اصلاحات کےبعد آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائیں گے۔ان کا مزیدکہنا تھا احتجاج میں مرنے والے اور متاثرہ افراد کو انصاف دلاناترجیح ہے، یو این تفتیش کاروں کی ہرممکن مدد کریں گے۔

Back to top button