بنوں : انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج گروپ سرغنہ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کے اہم کمانڈرز کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں طارق کچھی گروپ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گروپ کا سرغنہ طارق کچھی اور اس کا قریبی ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر مارے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جو ممکنہ طور پر مستقبل کے حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق طارق کچھی گروپ گزشتہ دو سال سے فتنۃ الخوارج طالبان کے لیے بھتہ خوری، دہشتگردی اور افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کے لیے سہولت کاری جیسے جرائم میں ملوث رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کی سرگرمیاں نہ صرف ریاستی سلامتی بلکہ مقامی آبادی کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکی تھیں، اور اس کارروائی سے علاقے میں امن و استحکام کی بحالی میں مدد ملے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!