بھارت میں بھکاری 2فلیٹس،دکانوں کا مالک نکلا

بھارت میں بھکاری 2فلیٹس،دکانوں کامالک نکلا مگر پھربھی بھکاری مانگنےکا پیشہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔

بھارت کے شہر ممبئی کے رہائشی  کو دنیا کے امیر ترین بھکاری کا اعزاحاصل ہے۔

 ممبئی کا رہائشی 54سالہ بھارت جین جوکہ 40سالوں سے بھیک مانگ رہاہے۔اس بھیک مانگنے سے روزانہ ان کی آمدنی تقریباً 2,000 سے 2,500 بھارتی روپے یعنی 8200 پاکستانی روپے ہوتی تھی۔ اس طرح ان کی ماہانہ آمدنی 60,000 سے 75,000 بھارتی روپے بن جاتی تھی۔

بھکاری بھارت جین نے اپنی آمدنی کو سمجھداری سے استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی۔ ممبئی میں دو فلیٹس، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1.4 بھارتی کروڑ روپے تھی، خریدے۔اس کے علاوہ انہوں نے دو دکانیں بھی کرائے پر چڑھائیں جن سے ماہانہ 30,000 کرایہ حاصل ہوتا ہے۔بھارت جین ایک شادی شدہ شخص ہیں اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں جو مہنگے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ اسکے علاوہ ان کے والد، اور بھائی ہیں۔ اگرچہ ان کے اہل خانہ چاہتے ہیں کہ وہ بھیک مانگنا چھوڑ دیں، لیکن وہ اس کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔​

Back to top button