اداکار بلال عباس خان پیار، محبت سے کیوں گھبراتے ہیں؟

ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار بلال عباس نے مستقبل قریب میں مزید رومانوی کرداروں میں جلوہ گر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کو پیار اور محبت بارے سوچ کر گھبراہٹ ہوتی ہے، لیکن جب انہیں کسی سے محبت ہوجائے گی تو انہیں یقین یے کہ وہ معاملات کو سنبھال لیں گے۔ یاد رہے کہ بلال عباس خان کو ڈراموں میں رومانوی کرداروں کے حوالے سے جانا جاتا ہے، کچھ عرصہ قبل انہوں نے حدیقہ کیانی کے ساتھ ’دوبارہ‘ ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار ادا کیا تھا، جسے لوگوں نے کافی سراہا تھا۔

’’دوبارہ‘‘ میں بلال عباس نے ایک کم عمر مرد جب کہ حدیقہ کیانی نے ایک بیوہ کا کردار ادا کیا تھا، جو بعد بلال عباس سے شادی کرلیتی ہیں، حدیقہ کے علاوہ بلال عباس سجل علی اور مایا علی کے ساتھ بھی رومانوی کردار ادا کر چکے ہیں، ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی مزید رومانوی ڈراموں میں دکھائی دیں گے۔ انہوں نے دوران انٹرویو شادی اور محبت سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

فوچیا میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں بلال عباس خان کا کہنا تھا کہ وہ محبت اور شادی پر یقین رکھنے والے شخص ہیں، انہیں روحانی ساتھ ملنے جیسی باتوں پر بھی یقین ہے، انہوں نے واضح کیا کہ محبت ایک ایسی چیز ہے جو کبھی بھی ہوسکتی ہے اور جب کسی کو ہونی ہوتی ہے تو اسے کوئی روک نہیں سکتا۔

بلال عباس خان نے بتایا کہ اس وقت وہ محبت کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ فی الحال ان کا کوئی قصور نہیں چل رہا اور نہ ہی وہ کسی سے محبت بھری باتیں کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ محبت ایک دوسرے کی عزت کرنے، ایک دوسرے کے لیے قربانی دینے، ہر مشکل میں ساتھ نبھانے اور ایک دوسرے کے لیے کچھ بڑھ کر کرنے کا نام ہے۔ اداکار کے مطابق اگر کوئی کسی کے ساتھ محبت کا دعویٰ کرے اور بدلے میں اس کے لیے بڑھ کر کوئی کام نہ کرے، اسے عزت نہ دے اور سکون نہ پہنچا سکے تو سمجھ جائیں کہ وہ شخص صرف باتیں کر رہا ہے۔

بلال عباس خان نے کہا کہ ابھی وہ محبت اور روحانی ساتھی کی تشریح نہیں کر سکتے، کیونکہ وہ گھبرائے ہوئے ہیں اور ان چیزوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب انہیں محبت ہو جائے گی تو وہ پر امید ہیں کہ معاملات سنبھال لیں گے۔

کیا جنوبی پنجاب کے سیاستدان واقعی علیحدہ جماعت بنا رہے ہیں

Back to top button