بھارت نے دہشت گردوں کو پیسے دے کر اپنے ہاں دہشت گردی کروائی : بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت نے دہشت گردوں کو پیسے دے کر اپنے ہاں دہشت گردی کروائی ہے،بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کرکے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے، پاکستان پر بھارت نے الزام لگائےتو دنیا بھارت کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔

پاکستان کے پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں نیوز کانفرنس کرتےہوئے کہا ہےکہ بھارت کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، پاکستان سمجھتا ہےکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا، بھارت قانونی طور پر سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کرسکتا، پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ ہے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ پاکستان کو دھمکی دینا بھی یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے،پوری دنیا کو معلوم ہےکہ بھارت نے سکھ کارکنوں کو قتل کیا ہے۔

سربراہ سفارتی وفد بلاول بھٹو نے کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے، بھارت بھی جانتا ہےکہ پاکستان کا پہلگام حملے سے کوئی تعلق نہیں، بھارتی وزیر خارجہ صرف جنگ کی باتیں کرتےہیں۔

انہوں نےکہا کہ بھارت کہتا کچھ ہےکرتا کچھ ہے، بھارت سکھوں کےخلاف منظم مہم چلارہا ہے، اسی بھارتی رویے کے سبب پاکستان پر اس کے الزمات کو دنیا نے کوئی اہمیت نہیں دی،بھارت سے مطالبہ کرتےہیں کہ وہ بیرون ملک دہشت گردی ختم کرے۔

ان کاکہنا تھاکہ پاکستان دہشت گردی،کشمیر اور پانی سمیت ہرمسئلہ بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے، بھارت کا مؤقف جھوٹ پر مبنی ہے، پاکستان کا مؤقف امن کا پیغام ہے، جنگ نے بتادیا پاکستان چھوٹا ملک ہونے کےباوجود ہر میدان میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے،فتح کےبعد عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی محکمۂ خارجہ کے کل کے بیانات کا خیر مقدم کرتے ہیں، بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،بھارتی بیانات صدر ٹرمپ کی امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں،پاکستان نے بارہا دہشت گردی کے ثبوت مانگے لیکن بھارت کوئی شواہد نہ دےسکا، ٹرمپ نے کئی بار واضح کیا ہےکہ کشمیر پر مذاکرات ہونے چاہئیں۔

بجٹ کے اگلے روز اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 24 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھاکہ پاکستانی میڈیا ہمارے دورے کے دوران فعال نظر آیا،جنگ میں بھی پاکستانی میڈیا کاکردار مثبت تھا۔

Back to top button