کترینہ کیف اور دیپکا کے شوہر شادیوں سے کتنے خوش ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سٹار رنویر سنگھ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اور وکی کوشل نے لوگوں کے طعنوں کے باوجود دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف سے شادی رچا کر اپنی اہلیت ثابت کی اور اب وہ پرسکون ازدواجی زندگیاں گزار رہے ہیں، بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی دپیکا پڈوکون سے اور وکی کوشل کی کترینہ کیف سے شادی نہیں ہوئی تھی تب لوگ انہیں طعنے دیا کرتے تھے اور ان کا خیال تھا کہ ہم کبھی بھی حقیقی زندگی میں لائف پارٹنرز نہیں بن پائیں گے۔

اداکار کے مطابق لوگ ان دونوں کو کہا کرتے تھے کہ دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف ان کی اوقات سے باہر ہیں۔ یہ باتیں رنویر کپور نے ایک ایوارڈز تقریب میں کیں جس میں انہیں بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی ملا جبکہ ان کی اہلیہ دپیکا پڈوکون بھی ایک ایوارڈ لے اُڑیں، اس تقریب میں وکی کوشل اور کترینہ کیف بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران رنویر سنگھ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی آنے والی فلم ‘تخت’ میں وہ اور وکی کوشل دونوں بھائی کے روپ میں دکھائی دیں گے۔ تقریب کی میزبانی کے دوران رنویر سنگھ نے خود کو اور وکی کوشل کو خوش قسمت ترین انسان قرار دیا اور کہا کہ وہ دونوں شہزادوں کی زندگی گزار رہے ہیں، انہوں نے خود کو اور وکی کوشل کو خوبصورت اور دراز قد کے نوجوان بھی قرار دیا۔

پاکستانی نیٹ فلکس پر کن فلموں نے دھوم مچا رکھی ہے؟

رنویر سنگھ نے میزبانی کے دوران ہی بتایا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں 12 سال تک محنت کر کے اپنی کمائی سے اب کروڑوں روپے مالیت کا عالیشان گھر خریدا ہے، اور وہ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے نومبر 2018 میں شادی کی تھی جب کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے دسمبر 2021 میں شادی کی تھی۔ دونوں جوڑیوں کا شمار بالی ووڈ کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ سب سے زیادہ معاوضہ بھی لیتے ہیں۔

Back to top button