شہباز گل پر ناجائز اسلحے کا مقدمہ بھی درج کر لیاگیا

تحریک انصاف کے بغاوت کے مقدمہ میں زیر حراست رہنما شہباز گل کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے میں چھاپہ مارا، جہاں سے اسلحہ اور ٹیلی فون برآمد ہوا تھا۔

پی ٹی آئی کے رہنما شہبازگل نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے جو اُن کے ڈرائیور پاس رہتا ہے، جس پر پولیس نے لائسنس طلب کیا تو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود شہباز گل لائسنس پیش نہ کرسکے۔

ماڈل ایان علی نے شہباز گل کو مرد بننے کا مشورہ دے دیا

جس کے بعد اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ شب پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے سے پسٹل برآمد ہوا تھا، ملزم شہباز گل نے اسلحہ کی ملکیت اپنے ملازم کی بتائی تھی، جس پر شہباز گل کو اپنے ملازم کا اسلحہ لائسنس پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

درج مقدمہ کے متن کے مطابق شہباز گل نہ ملازم کو پیش کرسکے اور نہ ہی اسلحہ لائسنس یا اسلحے کا اجازت نامہ پولیس کو دکھا سکے، شہباز گل نے لائسنس کے بغیر نائن ایم ایم پسٹل رکھ کر جرم کا ارتکاب کی۔

Back to top button