عمران پر دفعہ 144کی خلاف ورزی کامقدمہ بھی درج

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانے آبپارہ میں درج کیے گئے مقدمہ میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کےمزید17 رہنمائوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ میں نامزد پی ٹی آئی رہنما وئوں میں مقدمے میں مرادسعید، فیصل جاوید، فواد چوہدری، اسد عمر، راجہ خرم نواز،علی نواز اعوان اور شیخ رشید احمد و دیگر شامل ہیں۔
بالآخرعمران کا اپنی ٹکر کر کے لوگوں سے پالا پڑ ہی گیا
یاد رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ ہے اور تحریک انصاف کی جانب سے بغاوت کے مقدمہ میں زیر حراست شہباز گل کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کیخلاف ریلی نکالی گئی تھی ، جس سے عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔
