وزیر اعظم کا سندھ حکومت کو15 ارب کی گرانٹ کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد ان کی بحالی کیلکئےصوبائی حکومت کو 15 ارب روپے کی گرانٹ دینے کااعلان کیا ہے۔

سندھ کے سیلاب زدگان سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ سندھ کے لیے 15 ارب روپے کی گرانٹ میری جیب سے نہیں، عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔ اس وقت ریسکیو اینڈریلیف کا کام اہم ہے ،بحالی کاکام بعدمیں ہوجائے گا۔ افواج پاکستان ،این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم ،صوبائی حکومتیں اور متعلقہ انتظامیہ کارروائیوں میں مصروف ہیں، سیلابی ریلوں نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے ۔ سندھ میں تو ہر طرف پانی ہی پانی ہے ۔ 900سےزائد لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے تباہ کاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ ہم نے دیکھا کہ لوگ گھروں سے باہر ہیں۔

انکا کہناتھا بلوچستان ،پنجاب اورخیبرپختونخوامیں بھی سیلابی صورتحال ہے ۔ بارشوں اورسیلاب سے فصلیں تباہ،مکانات مہندم ،لوگ بے گھر،مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔ سندھ حکومت گرانٹ کو سیلاب متاثرین کی بحالی میں استعمال کرے گی،صوبوں سے مل کر سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں، 28ارب روپے بی آئی ایس پی کودیے ہیں ۔ آج سے سندھ میں یہ تقسیم شروع ہوجائے گی۔ بلوچستان میں بھی حالات بہت زیادہ خراب ہیں۔ وزیراعظم نے سندھ حکومت کے لیے 15ارب روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت یہ گرانٹ سیلاب متاثرین پرخرچ کرے گی۔این ڈی ایم اے سندھ حکومت کے ساتھ معاونت کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مخیر حضرات ،صنعتکار،تاجرعطیات دیں۔ ماضی میں بھی ان مخیر حضرات نے اپنا حصہ ڈالا تھا ۔ خیمے اور مچھر دانیوں کا انتظام کررہے ہیں ۔ جو مچھر دانیاں ملیں انہیں بلوچستان اور سندھ میں تقسیم کیں ۔ جب تک متاثرہ افراد اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوتے، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، آج ہم نے ریلیف کیمپ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ سندھ حکومت متاثرین کے لیے بہترین کام کررہی ہے ۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔ بلاول بھٹو، پی ڈی ایم اے اورمتعلقہ اداروں پر گرانٹ شفاف طریقے سے استعمال کرنے کی ذمے داری ہے ۔

شہباز شریف نے کہا امیدہے بحالی کہ اس نیک کام میں سب مل کر حصہ ڈالیں گے ۔ بلاول بھٹو و،وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم بہت محنت کررہے ہیں ۔ نقصانات اس قدر ہوئے ہیں جس کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔ خلیجی ،یورپی اوردوست ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی ،ان سے مدد کی اپیل کی۔

وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے ۔ سیلابوں سے نجات کے لیے ہمیں ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے ۔ موجودہ صورتحال میں سیاست نہیں سیلاب متاثرین کی خدمت کا وقت ہے۔

اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کیلئے 30لاکھ ڈالر امدادکا اعلان کردیا

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا جس کے بعد وہ متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے سکھر پہنچے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کو ضلعی انتظامیہ اورپی ڈی ایم اے کی جانب سے بحالی کےکاموں سے متعلق بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جا رہی ہے۔ بعض علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔ شہر اور دیہاتوں کا انفرااسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، جس کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Back to top button