جعلی اکائونٹس سے صدرعلوی کو لاکھوں روپے کی منتقلی کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف کےفارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی اور دیگر کو جعلی اکائونٹس سےلاکھوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی ٹیم کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابقایف آئی اے نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں جعلی اکاؤنٹس کا پتہ چلا لیا، ان اکاؤنٹس سے ملکی وغیر ملکی رقوم منتقل کی جاتی رہی۔

رپورٹ کے مطابق بینکوں سے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا، جعلی اکاؤنٹس سے صدر عارف علوی، اسد عمر، حامد زمان، منظورچودھری اور طارق شفیع کو لاکھوں روپے منتقل ہوئے۔

ایف آئی اے نے مزید تحقیقات کے لیے اسٹیٹ بینک، ایف بی آراورسیکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے بھی مدد مانگ لی جبکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے مختلف بینکوں سے سینکڑوں اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ بیرون ممالک سے آنے والی رقوم کے لیے ان کمپنیوں کو بھی مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے جعلی اکائونٹس سے صدرعارف علوی کے اکاؤنٹ میں 2013 میں رقم منتقل کی گئی، صدر عارف علوی نے یہ اکاؤنٹس سینٹرل فنانس بورڈ کی منظوری کے بغیر اوپن کروایا اوراسی اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو بھی رقم منتقل کی گئی جبکہ پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرنے والی مقامی کمپنی بھی جعلی نکلی۔

عمران کی پختونخوا حکومت کی ہدایت پر شہباز گل پر بغاوت کا مقدمہ درج

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے مالک نے 30 لاکھ روپے تحریک انصاف کو فنڈ دیا مگر جب کمپنی کے مالک سے تفتیش کی گئی تو اس نے رقم پی ٹی آئی کو دینے سے لاعلمی ظاہر کی جبکہ 13 مزید مقامی کمپنیوں نے بھی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی اور پی ٹی آئی اسلام آباد کے اکاؤنٹ سے اسد عمر کو بھی لاکھوں روپے منتقل ہوئے جبکہ اسی اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کو ووٹن کرکٹ لمیٹڈ دبئی سے 13 لاکھ امریکی ڈالر منتقل ہونے کا سراغ مل گیا۔

تحقیقات کے مطابق لاہور کو ایک اکاؤنٹ سے دینی ٹرسٹ کے نام پر 25 لاکھ روپے کی رقم منتقلی سامنے آئی بعد ازاں یہ رقم سیلاب زدگان کے لیے حاصل کی گئی مگر بعد میں یہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق طارق شفیع، حامد زمان اور منظور چوہدری کو ایف آئی اے نے نوٹس جاری کر دیے۔ طارق شفیع کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا جو اب بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے، یہ تمام اکاؤنٹس پی ٹی آئی سینٹرل فنانس بورڈ کی منظوری کے بغیر کھولے گئے۔

Back to top button