برٹش کونسل کا اے لیول کے امتحانات دوبارہ لینے کا اعلان

پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج کی وجہ سے برٹش کونسل کی جانب سے مئی میں منسوخ کیے گئے اے لیول کے امتحانات دوبارہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں اضافی فیس نہیں طلب کی جائے گی۔اے لیول کے طلبا کی جانب سے اپنے نتائج کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے امتحانات دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیمبرج انٹرنیشنل کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان عظمیٰ یوسف نے امتحانات دوبارہ لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ صرف ان طلبہ کے امتحانات لیے جائیں گے جن کے امتحانات 10، 11 اور 12 مئی کو منسوخ کر دیے گئے تھے اور وہ نومبر میں دوبارہ کسی اضافی فیس کے امتحانات دے سکتے ہیں۔عظمیٰ یوسف نے مزید کہا کہ کیمبرج نے یہ فیصلہ طلبا کی غیر تسلی بخش نتائج کے حوالے سے شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے 45ہزار پاکستانی طلبہ کے کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشن کے اے ایس اور اے لیول کے نتائج آنے کے بعد کیا گیا کیونکہ طلبہ اپنے ان نتائج سے انتہائی خوش تھے جس میں بہت کم طلبہ کے اے اور بی گریڈ آئے جبکہ اکثر کے نتائج میں سی، ڈی، ای اور یو گریڈ کی بھرمار تھی۔مئی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پہلی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے تین دنوں تک امتحانات منسوخ کردیے گئے تھے اور بعدازاں کیمبرج انٹرنیشنل ایگزام نے ان امتحانات میں شریک طلبہ کو ایک اندازے سے گریڈ دیے تھے۔

اس تمام صورتحال پر مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کیمبرج انٹرنیشنل ایگزام سے اس سال کے گریڈنگ سسٹم پر نظرثانی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ طلبا کے لیے داخلے کے معیار پر نظر ثانی کرے۔تازہ ترین پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب وزارت تعلیم میں عظمیٰ یوسف اور پرائیویٹ اسکولوں کے سربراہان کے درمیان ملاقات ہوئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X(سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ منسٹری کے سیکریٹری نے اعلان کیا کہ اکتوبر/نومبر میں کیمبرج کی جانب سے دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا اور طلبہ ان مضامین کے امتحانات دے سکیں گے جو وہ مئی میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے نہیں دے سکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کیمبرج ان امتحانات کی کوئی فیس نہیں لے گا اور برٹش کونسل لاجسٹکس کی کم لاگت کا منصوبہ فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر طالبعلم کے معاملے کی انفرادی سطح پر دوبارہ تشخیص کی جائے گی کیونکہ اسکول کے تشخیص شدہ گریڈوں اور کیمبرج کے تشخیصی کردہ گریڈز کے درمیان بہت زیادہ فرق دیکھا گیا ہے۔سیکریٹری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسکول گریڈز کی دوبارہ تشخیص کے لیے کیمبرڈیج کو درخواستیں جمع کروائیں گے اور ان درخواستوں کا 80 فیصد خرچ برداشت کریں گے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان درخواستوں کی 20 فیصد لاگت والدین برداشت کریں گے اور اگر اس طرح دوبارہ تشخیص کے نتیجے میں گریڈز کو تبدیل کیا جاتا ہے، تو پوری فیس واپس کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت تعلیم معروف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی کرے گی تاکہ ان کے میں داخلے کے حوالے سے امور میں کچھ نرمی لائی جا سکے اور اسی طرح کے اقدامات کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ کیا جا سکے۔سیکریٹری نے مزید کہا کہ منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ میں پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت حل نہ ہونے والی شکایات پر نظر رکھنے کے لیے شکایات کے ازالے کا ایک طریقہ

پاک افغان ون ڈے سیریز کے میچز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا

کار بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

Back to top button