الیکشن میں تاخیر سابق حکومت کا منصوبہ ہے

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے موجودہ الیکشن میں تاخیر کا ذمہ دار سابق حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب کچھ منصوبہ بندی سے ہو رہا ہے۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کی رخصتی سے چند روز قبل ڈیجیٹل خانہ شماری کی منظوری دی گئی، نئی حلقہ بندیوں کی آڑ میں انتخابات آئینی مدت سے آگے لے جانے کی کوشش کی گئی۔
سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کی من مانی تشریح نہ کرے، 90 روز میں الیکشن کرائے۔ آئین کے آرٹیکل 224 کی پاسداری ہونی چاہیے۔
