15 کلو آٹے کا تھیلا اچانک 400 روپے سستا کیسے ہو گیا؟

مہنگائی کے طوفان میں آٹے کی قیمتوں میں کمی سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے، 15 کلو آٹے کا تھیلا جو ایک سال قبل 1200 روپے میں دستیاب تھا، اب 2400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے کی قیمت میں اچانک 400 روپے تک کمی آئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
فلور ملز مالکان کے مطابق آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد 16 فیصد کمی ہوئی ہے، مزید 5 فیصد کمی کا بھی امکان ہے، وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گندم کی پیداوار میں اضافے اور رواں ماہ گندم کی کٹائی کے باعث گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، مارچ میں گندم کی قیمت 6 ہزار فی من ہو گئی تھی جوکہ اب کم ہو کر 4500 فی من ہو گئی ہے۔
فلور ملز مالکان کے مطابق حکومت نے فلور ملز کو پرائیویٹ گندم کی خریداری کے لیے پرمٹ بھی جاری کیے ہیں جس سے مارکیٹ میں گندم کے ریٹ میں کمی ہوئی، گندم کی قیمت میں 25 فیصد کمی کے باعث فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں بھی 16 فیصد تک کمی کر دی ہے۔آئندہ چند دنوں کے دوران آٹے کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کمی کا امکان ہے۔
وی نیوز نے آٹے کے تھیلے کے ریٹ کے حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا گزشتہ سال مئی میں 15 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت 1200 روپے تھی، اس وقت گندم کا سرکاری ریٹ 2200 روپے فی من تھا، گندم کی کم پیداوار اور افغانستان کو بھاری مقدار میں گندم کی سپلائی کے باعث ملک بھر میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔
تاہم ملک بھر سے گندم غائب ہو گئی جس سے گندم کی قیمت میں ایک سال میں ریکارڈ 3800 روپے فی من کا اضافہ ہو گیا، گندم کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث فلور ملز نے بھی آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری رکھا۔بعد ازاں ماہ رمضان میں وزیراعظم کی مفت آٹا سکیم کے لیے حکومت نے گندم ملز کو کوٹے میں دی جس سے مارکیٹ میں دوسرا آٹا شارٹ ہو گیا اور قیمت 1800 سے بڑھ کر 2200 تک ہو گئی۔پنجاب حکومت نے رواں سال کے لیے گندم کی امدادی قیمت 3900 فی من مقرر کی، جبکہ مارکیٹ میں گندم کی قیمت 6 ہزار سے کم ہوکر 4500 تک ہو گئی، گندم کی قیمت میں کمی اور اضافی پیداوار کے باعث آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ہو واقع رہی ہے۔
فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2400 سے 2000 روپے ہو گئی ہے جبکہ اس قیمت میں مزید 100 روپے کی کمی آئندہ چند روز میں ہی ہو جائے گی، گندم اور آٹے کی سمگلنگ کو روکنے سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جا سکتا ہے۔واضح رہے گزشتہ ایک سال کے دوران آٹے کے 15 کلو کے فی تھیلا کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہوا تھا جو ابھی کم ہو رہا ہے، امکان ہے کہ مزید کمی کے بعد آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 1900

سوشل میڈیا پر شمع جونیجو اور ریحام آمنے سامنے کیوں آ گئیں؟

روپے میں ملے گا۔

Related Articles

Back to top button