پاک سوزوکی نے موٹر سائیکل پلانٹ بند کر دیا

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے پارٹس اور دیگر بنیادی پرزہ جات کی کمی کے باعث موٹرسائیکل پلانٹ 20 مارچ سے 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا۔

 اسٹاک فائلنگ میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ کار اسمبل پلانٹ کام کرتا رہے گا۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے مالی سال 2023 کے ابتدائل 8 ماہ کے دوران 27ہزار 792 بائیکس اسمبل اور 24ہزار 981 بائیکس فروخت کیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 24ہزار 613 اور 24ہزار 515 یونٹس کے مقابلے میں بالترتیب 13 فیصد اور 2 فیصد زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں ڈونگ فینگ ٹرک اور جے اے سی گاڑیوں کے اسمبلر گندھارا نسان لمیٹڈ نے پارٹس کی قلت کے سبب 6 سے 10 مارچ تک پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button