مریم نواز نے سرجری نہیں کرائی،قدرتی خوبصورت ہیں،عفت عمر

ماڈل، اداکارہ و میزبان عفت عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خوبصورتی بڑھانے کے لیے کچھ نہیں کیا، وہ قدرتی طور پر ہی اتنی خوبصورت ہیں۔

عفت عمر طویل عرصے سے مریم نواز اور ان کی پارٹی کی حمایت جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کی سرعام مخالفت کرتی آئی ہیں، تاہم انہوں نے پہلی بار مریم نواز کی خوبصورتی اور ان کی جانب سے مبینہ طور پر کرائی گئی پلاسٹک سرجری پر بات کی۔

عفت عمر نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی نہیں بلکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حمایت کرتی ہیں۔

ان کے مطابق وہ نہ صرف (ن) لیگ بلکہ پی ڈی ایم میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی کی بھی حمایت کرتی ہیں اور ان کی شدید خواہش ہے کہ مذکورہ دونوں جماعتیں مل کر حکمرانی کریں۔

عفت عمر نے کہا کہ اگر حکومت کی اجازت دینے والی قوتیں واقعی بھی (ن) لیگ اور پی پی کو حکومت کرنے دیں تو بہت کچھ تبدیل ہوسکتا ہے۔

اداکارہ نے اسی پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) حالات پر قابو پانے میں ماہر اور عوام تک حکومت کے ثمرات پہنچانے میں تیز ہے جب کہ پالیسی بنانے میں پیپلز پارٹی کا کوئی ثانی نہیں اور اگر دونوں پارٹیوں کو حکومت کرنے دی جائے تو بہت کچھ تبدیل ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button