چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن قرار دیدی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی مایوس نہیں انتہائی مایوس کن تھی۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی کاچیمپینز لیگ ون ڈے کپ کے انعقاد حوالے سے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وقار یونس بطور مینٹور چیمپئنز کپ کی ایک ٹیم کو سنبھالیں گے۔ہمارے پاس کوئی سافٹ وئیر نہیں گے پلیئر تیار کر لئے جائیں۔چیمپئنز کپ سے ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہو گی۔اس سے ہمارے پاس 150 کھلاڑی سلیکشن کیلئے موجود ہونگے۔یہ 150 کھلاڑی بلکل میرٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔چیمپئنز کپ ستمبر کے آخری میں ختم ہو جائے گا۔تمام کھلاڑیوں کا ریکارڈ موجود ہو گا۔آئندہ سلیکشن میں بہترین کھلاڑی دستیاب ہونگے۔
سلواوورریٹ ،آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کو جرمانہ کردیا
محسن نقوی کاکہنا تھاکہ پچ سمیت دیگر تمام مسائل کا جائزہ لینگے۔ایک ہفتہ تاخیر یوٹرن نہیں کراچی ٹیسٹ کی تاریخ ایک سال پہلے طے ہوئی تھی۔اب ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سب کی مشاورت سے کراچی ٹیسٹ کا وینیو تبدیل کیا گیا ہے۔میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ کہہ دو کہ اگلا ٹیسٹ جیت جائیں گے۔ہم نے وہ سب کچھ بہتر کرنا ہے جس سے کرکٹ بہتر ہو۔