ایلون مسک نے ٹوئٹر کا لوگو بدل دیا، نام بھی تبدیل

ماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے نہ صرف اپنا لوگو تبدیل کردیا بلکہ اس کے مالک نے اس کا نام بھی بدل دیا ہے۔کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنی پروفائل امیج پر بھی نیا لوگو ظاہر کردیا اور اپنی ٹوئٹر بائیو میں ایکس ڈاٹ کام شامل کردیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر کا اب نیا نام ایکس ہوگا۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ روز ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ٹوئٹر کا لوگو بدل رہے ہیں، کیوں کہ وہ کمپنی کو ایک نئے اور جدید برانڈ کی طرح چلانا چاہتے ہیں۔ ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ کل ایکس (X) لوگو پوری دنیا میں لائیو کردیا جائےگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ درحقیقت ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہم بہت جلد ٹوئٹر برانڈ اور اس کے ساتھ تمام پرندوں کو الوداع کہہ دیں گے۔ ایلون مسک کے اس پیغام کا عملی نمونہ آج دنیا بھر میں لائیو ہو چکا ہے، جب ٹوئٹر کا لوگو اور نام دونوں ہی تبدیل کردیے گئے ہیں۔
دریں اثنا ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکازینو نے بھی سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم کے لیے نئے لوگو کی تصویر اپنے ایک ٹوئٹ میں ظاہر کردی ہے،
وفاقی وزرا نے اسحاق ڈار کے نگران وزیراعظم بننے کی مخالفت کردی
جسے ٹوئٹر پر پرندے کے لوگو سے تبدیل کردیا گیا ہے۔
