چیف جسٹس نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا دیا

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا دیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے نیب ترامیم کے خلاف درخواست کے فیصلے سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان لوگوں نے 16 ماہ تک خاک چھان کر کیس ختم کرنے کی کوشش کی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ چور کبھی چوکیدار نہیں بن سکتا، وہ چور ہی رہے گا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کی کئی شقیں کالعدم قرار دے دی ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ

عمران خان کی درخواست ضمانت کو نمبر لگا دیا گیا

آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا ہے۔

Back to top button