پُل تعمیر کرنے پرشہری کو2سال قید

چین میں اپنے پیسوں سے اپنے گاؤں کیلئے پل تعمیرکروانے والے چینی شہری کو 2سال قید کی سزا سنادی گئی۔
2005سےقبل شمالی چین کےصوبہ جیلن میں واقع ژین لن گاؤں کودریائے تاؤرنے مکمل طور پرمنقطع کر دیا تھا، مقامی لوگوں کو قریب ترین پل تک تقریباً70 کلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا تھا۔تاہم اس وقت سب کچھ بدل گیاجب ہوانگ ڈیی نام کے ایک دیہاتی نے،جو پہلے گاؤں آنےجانےکےلیےایک چھوٹی سی فیری چلاتا تھا، نے فیصلہ کیا کہ علاقائی حکام تو پُل تعمیر نہیں کریں گے،اس نےدریا پرایک چھوٹا پل بنانے کا فیصلہ کیا۔پل کےاس منصوبےکا کمیونٹی کی طرف سےخیرمقدم کیا گیا اور لوگ اسےاستعمال کرنےکےلیےہوانگ کوچھوٹی قیمت ادا کرنےپرزیادہ مطمئن تھے کیونکہ یہ قریب ترین مجاز پل تک70 کلومیٹرڈرائیوکرنےسےکہیں زیادہ سستا اور کم وقت لینے والا تھا۔
دنیا کی طاقتورترین فلیش لائٹ آ گئی
لیکن تاونان واٹرافیئرز اتھارٹی نےپل کوختم کرنےکاحکم دیااور ہوانگ اوراس کے خاندان پراپنےبنائے گئے پُل سےغیر قانونی طورپرفائدہ اٹھانےپرالزام عائدکیاجس پر شہری کوگرفتارکرلیا گیا۔
