PTI نے چیف الیکشن کمیشن کیخلاف دائرریفرنس واپس لے لیا

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجاکو عہدے سے ہٹانے کے لیے جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا اور چند گھنٹوں میں واپس لے لیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس کیا گیا اور اس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں درست طریقے سے ادا نہیں کررہے اس لیے انہیں عہدے سے برطرف کردیا جائے۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کئے گئے ریفرنس میں حکمراں اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا اور کہا گیا کہ گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس میں چیف الیکشن کمیشن پر تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد از جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور ملاقات کے چند روز بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

جس کے چند گھنٹوں بعد ہی تحریک انصاف نے یہ ریفرنس واپس لے لیا۔ یہ فیصلہ ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے فوری بعد کیا گیا۔

عمران کے دوست جاوید آفریدی کا اربوں کا کرپشن سکینڈل

باخبر ذرائع کے مطابق یہ ریفرنس مزید قانونی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے واپس لیا گیا ہے، ریفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تبدیل ہونے کے نکات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Back to top button