عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان کی کو نااہلی قرار دلوانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریفرنس دائر کر دیا۔

پی ڈی ایم اتحاد نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا،جسے محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔

پی ڈی ایم نے اپنے ریفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے،عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

ادھر پی ڈی ایم کی طرح اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس جلد الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔

کراچی سے لاپتہ ہونیوالی لڑکیوں دعا زہرہ اورنمرہ کا سراغ مل گیا

یاد رہے کہ اسپیکر نے گزشتہ روز عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کو آگاہ کردیا تھا۔

Back to top button