ڈالر 286 روپے کی سطح عبور کر گیا

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، ایک ڈالر کی قیمت میں کاروبار کے اختتام تک 1.66 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربنک میں ایک ڈالر کی قیمت 286.61 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

Image

واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں گزشتہ چند روز سے اضافہ جاری ہے اور آئی ایم ایف کی قسط کے جاری ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت میں جو کمی واقع ہوئی تھی وہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے زائل ہو چکی ہے۔

کرنسی ڈیلروں کے مطابق اگرچہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران چار ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تاہم درآمدات پر پابندیوں کے خاتمے کی وجہ سے ایل سیز کھولنے کے لیے ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو پاکستانی روپے پر دباؤ بڑھا رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

ٹرمپ کیخلاف مقدمے کی سماعت کی تاریخ سامنے آگئی

Back to top button