وولف بیری کھائیں، الزائیمر سے محفوظ رہیں

شمالی امریکہ اور چین کی مرغوب نعمت وولف بیری یا گوجی بیری الزائیمر اور دماغی انحطاط سے بچاو میں انتہائی مدد گار ہے۔
چینی سائنسدانوں کے مطابق الزائیمر سے بچانے کا پورا سائنسی طریقہ کار دریافت کیا، وولف بیری کو عام طور پر چینی کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کا سپلیمنٹ اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔
گوجی بیری اینٹی آکسیڈنٹ خواص سے بھری ہوتی ہیں اور ری ایکٹو آکسیجن کے نقصانات کا ازالہ کرتی ہے، ری ایکٹو آکسیجن اسپیشیز امراضِ قلب، کینسر اور دماغی انحطاط کی وجہ بن سکتے ہیں۔
سائنسداں یہ جان کر حیران رہ گئے کہ بیری کے اہم کیمیائی اجزا ایمی لوئڈ بی ٹائپ پروٹین کو ختم کرتے ہیں جو الزایئمر کی وجہ بن سکتے ہیں۔
