ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ملتوی کردیاگیا

ایشین کرکٹ کونسل نے 6 جون کو سری لنکا میں شروع ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ مؤخر کر دیا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست پر کیا گیا۔ٹورنامنٹ 6 جون سے سری لنکا میں شروع ہونا تھا جو خراب موسم اور چکن گنیا وائرس کے باعث ملتوی کیا گیا جب کہ اے سی سی جلد نئی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔
دوسری جانب، ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ٹوئٹ میں ایونٹ کے ملتوی ہونے کی تصدیق کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ خراب موسم اور چکن گنیا وائرس کے باعث ایونٹ ملتوی کیا، یہ ایونٹ 6 جون سے سری لنکا میں ہونا تھا۔خواتین کرکٹ کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، ایشین کرکٹ کونسل جلد نئی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔