اماراتی معیشت مضبوط، بیرونی مدد کی ضرورت نہیں، اماراتی سفیر

اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نےکہا ہےکہ اماراتی معیشت مضبوط ہے، بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
امریکا میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے کہا ہے کہ اماراتی معیشت مضبوط ہے اور ڈالر کی کمی نہیں، متحدہ عرب امارات کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
کیا نواز شریف دوبارہ عملی سیاست میں واپس آ رہے ہیں؟
واشنگٹن میں کرنسی سوئپ لائن پر امریکا امارات حکام کی اعلیٰ سطح کی ملاقات میں اماراتی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ امارات کے پاس 2 ٹریلین ڈالر کےسرمایہ کاری فنڈز ہیں اور 300 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ہیں۔ کسی بھی قسم کی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
