مشہورریسلر،انڈر ٹیکر شارک کے سامنے ڈٹ گئے

مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای کے پہلوان، انڈرٹیکر کی ایک ویڈیو بہت مقبول ہورہی ہے۔ اس میں سے وہ ساحل پر کھڑے ہیں اس کے شفاف پانی میں ایک چھوٹی شارک ان کے پاس گھوم رہی ہے اور انڈرٹیکر کسی خوف کی بجائے اطمینان سے کھڑے اسے دیکھ رہے ہیں۔
یہ ویڈیو ان کی بیگم مشیل مک کول نے ریلیز کی ہے جسے ’میرا محافظ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں ان کی بیگم ساحل کے پاس موجود ہیں جبکہ ان سے تھوڑی دور انڈرٹیکر پانی میں کھڑے ہیں اور شارک ان کے اردگرد گھوم رہی ہے۔
انڈرٹیکر کا اصلی نام مارک کیل اوے ہے اور ان کی یہ ویڈیو 9 جولائی کو ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان کی بیگم نے بعد میں انکشاف کیا کہ یہ نرس شارک ہے جو عموماً حملہ نہیں کرتی۔ تاہم اس وقت انہیں اور ان کے شوہر کو اس
موت پھیلانے والے بمچے
کا کچھ بھی علم نہ تھا۔
