فواد چوہدری کا پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کا مشورہ

وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کوحکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے بجائے سیاسی جماعتوں سےبات کرنے کامشورہ دے دیا ۔
فواد چوہدری نےکہا کہ نواز شریف موجودہ سیاست کے سب سے سینئر کھلاڑی ہیں مگرمیں ان کےحالیہ فیصلوں پرحیران ہوتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کنفیوژہیں جب کہ آصف زرداری نے صدارت اور دو گورنریاں لےکر پیپلز پارٹی کی مرکزی اپوزیشن کھودی ہے۔
پی ٹی آئی پر پابندی: عدالتیں موجود ہیں، اس فیصلے پر عمل نہیں ہونے دیں گے، بیرسٹر علی طفر
اس کےعلاوہ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں سےبات کرنی چاہیے،عمران خان اور عدلیہ کو انگیج کیےبغیر معاملات حل نہیں ہوں گے۔
