فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا چارج چھوڑ کر وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی وزارت اطلاعات میں واپسی کا نوٹی فکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنائے جانے کا امکان ہے، اور وہ جلد بطور وفاقی وزیر عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر کو وزارت اطلاعات و نشریات کی ذمہ داریاں دینے سے متعلق گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے فواد چوہدری کو گائیڈ لائنز فراہم کیں۔
خیال رہے کہ حکومت نے اپریل 2019 میں فواد چوہدری سے اطلاعات و نشریات کی وزارت واپس لے کر انہیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا تھا۔ بعدازاں 28 اپریل 2019 کو حکومت نے سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے بھی کام کرچکی ہیں۔
حالیہ برس میں وزیر اطلاعات و نشریات کے قلمدان میں متعدد تبدیلیاں ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button