فیروز خان سے جان چھڑا کر مزے میں ہوں، علیزے کا اعتراف

سابق شوہر فیروز خان سے علیحدگی، ہتک عزت کے نوٹس پر سوشل میڈیا میں رہنے والی اداکارہ علیزے نے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے سابق شوہر کو ہیرا قرار دینے پر کہا کہ وہ فیروز خان سے جان چھڑا کر بہترین زندگی گزار رہی ہیں۔

انسٹا گرام پر علیزا سلطان کا سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل وائرل ہے جس میں شمائلہ نامی انسٹا گرام صارف نے علیزا سلطان کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ نے ایک ہیرے جیسے آدمی کو کھو دیا، اللہ آپ کو ہدایت دے، زندگی بڑی کڑوی ہے کیا مستقبل ہے آپ کے بچوں کا؟

صارف کی تنقید پر علیزا نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حال بہترین اور مستقبل الحمداللہ، واضح رہے کہ کراچی کی فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان کو بیٹے سلطان کیلئے 50 اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار ماہانہ دینے کا حکم دے رکھا ہے۔

دوسری جانب اداکار فیروز خان نے گھریلو تشدد کے الزامات عائد کرنے پر سابقہ اہلیہ علیزا سلطان خان سمیت متعدد شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج بھجوا چکے ہیں جس میں جھوٹے الزامات لگانے کی بنیاد پر کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ علیزے نے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کے حوالے سے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ 3 سے 4 سال میں فیروز خان نے میرے ساتھ جو کیا بتانا نہیں چاہتی تھی، فیروز خان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میرا بیٹا سلطان بھی اس دوران زخمی ہوا تھا۔

خیال رہے کہ چار سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے والے اداکار فیروز خان اور ان کی سابق اہلیہ علیزے فاطمہ میں بچوں کے ماہانہ خرچ کے حوالے سے تنازع بھی تاحال طے نہیں پا سکا۔ دونوں کی جانب سے ماہانہ خرچ پر عدالت سے باہر معاملہ طے نہ ہو سکنے پر عدالت اب خود فیصلہ کرے گی، علیزے اور فیروز خان کے درمیان شادی کے 4 سال بعد ستمبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کے دو بچے ہیں، جو اس وقت والدہ کے پاس ہیں۔ طلاق لینے کے بعد علیزے نے عدالت میں بچوں کے اخراجات دلوانے کے لیے درخواست دائر کی تھی جب کہ فیروز خان نے اسی کورٹ میں بچوں کی حوالگی کے لیے کیس دائر کیا تھا۔

سجل علی کو ہی جمائما نے اپنی فلم میں کاسٹ کیوں کیا؟

Back to top button