سجل علی کو ہی جمائما نے اپنی فلم میں کاسٹ کیوں کیا؟

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما خان کی فلم ’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘‘ میں کاسٹ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

بھارتی فلم ڈائریکٹر شیکھر کپور نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سجل علی کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے بہت سے لوگوں نے کہا تھا، سجل علی نے اپنی آڈیشنز بھی بھیجیں، وہ بہت خوبصورت ہیں اور ان کی آنکھوں میں بھولا پن ہے۔

شیکھر کپور کا مزید کہنا تھا کہ سجل علی کی ایکٹنگ میں ایک درد ہے اور ان کی پرفارمنس بہت مضبوط ہوتی ہے، وہ شرمیلی شخصیت ہیں اور نرم مزاج ہیں، ان سے کہا تھا کہ فلم میں روتی دھوتی نہیں بلکہ دبنگ لڑکی کے روپ میں سامنے آنا اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ میں سجل علی کے علاوہ بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’What’s Love Got To Do With It‘ جمائمہ کی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے اور پاکستان میں گھر والوں کی پسند سے شادی کرنے کی روایت سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔اس فلم کو 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کیا گیا تھا،جبکہ دنیا بھر کے سینمائوں کی بھی زینت بنیایا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کی ہیروئن، پاکستانی اداکارہ سجل علی سے محبت کا اظہار کیا، جمائما گولڈ سمتھ نے سجل علی کی ایک مختصر سی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔

اس ویڈیو میں سجل علی جمائما کی تعریف سمیت فلم میں دکھائے جانے والی پاکستانی ثقافت سے متعلق بات کر رہی ہیں، جمائما کا اپنی اس ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ میں سجل علی سے پیار کرتی ہوں، دوسری جانب جمائما کی یہ ٹوئٹ سجل علی کی جانب سے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نےعمر بٹ سے راہیں کیوں جدا کیں؟

Related Articles

Back to top button