گلگت بلتستان: پیپلز پارٹی کا آزاد ارکان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا امکان

پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان میں آزاد جیتنے والے ارکان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے آئندہ چند روز میں گلگت بلتستان کے دورے کا بھی امکان ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،پیپلز پارٹی کوشش کرے گی کہ آزاد ارکان کو ساتھ ملایا جائے۔
مہاجرین کی 12سیٹوں سے ایکشن کمیٹی کو کیا تکلیف ہے؟
یاد رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔
