غزہ سٹی پر قبضے کا منصوبہ: اسرائیلی آرمی چیف کی منظوری

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جسے آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے حتمی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

منصوبے کے تحت غزہ سٹی میں ایک بڑے فوجی آپریشن کے ذریعے مرحلہ وار داخل ہو کر علاقے پر کنٹرول حاصل کیا جائے گا، جبکہ دو ہفتوں کے اندر اندر فلسطینی شہریوں کا وسیع جبری انخلا بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل اس منصوبے کو امریکی حکام کے سامنے بھی پیش کرے گا، جو کہ اس معاملے پر مشاورت کی درخواست کر چکے ہیں۔

دریں اثنا، غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز کے حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس سے انسانی بحران میں مزید شدت آ گئی ہے۔

Back to top button