سونے کی فی تولہ قیمت میں 2080 روپے کی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1915 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2800 روپے اور 2401 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 58 ہزار 179 روپے کی سطح پر آگئی۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کی کمی سے 2080 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.15 روپے کی کمی سے 1800.41 روپے کی سطح پر آگئی۔
