حکومت کامہنگائی 2سال کی کم ترین سطح پرہونے کادعویٰ

حکومت نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر کم ہو کر دو سال کی کم ترین سطح پرآنے کادعویٰ کردیا۔
ادارہ شماریات کےاعدادو شمار کے مطابق جنوری2025 میں سالانہ بنیادوں پر صارف قیمت اشاریہ کی قیمت میں مزید کمی کے بعد 2.4 فیصد پر آگئی جو دسمبر میں4.1 فیصد اور جنوری2024 میں28.3 فیصد کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے،۔ماہانہ بنیادوں پر جنوری میں صارف قیمت اشاریہ مہنگائی0.2 فیصد بڑھی جو پچھلے مہینے کے0.1 فیصد اضافے اور جنوری2024 میں1.8 فیصد اضافے کے مقابلے میں کم ہے۔
مالی سال 2025 کے پہلے 7 مہینوں کے دوران اوسط مہنگائی 6.5 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 28.73 فیصد تھی۔شہری افراط زر سالانہ بنیادوں پر کم ہو کر 2.7 فیصد پر آگئی ہے جو دسمبر میں 4.4 فیصد اور ایک سال قبل 30.2 فیصد تھی۔
ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں مہنگائی 0.2 فیصد بڑھی جبکہ دسمبر 2024 میں یہ 0.1 فیصد کمی کا شکار تھی۔

Back to top button