ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رامیز راجا نے کہا ہے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رامیز راجا نے اس بات کی تصدیق کر تےہوئےکہاکہ یہ فیصلہ سابق آف اسپنر کی ذاتی کمٹمنٹس کی وجہ سے کیا گیا ہے،یہ بات واضح رہے کہ ثقلین مشتاق کو رواں برس فروری میں 12 ماہ کے لیے عبوری کوچ بنایا گیا تھا۔
وزیر اعظم کی مراد علی شاہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبرمیں مصباح الحق کے جانے کے بعد یہ ذمہ داری سابق آف اسپنر نے سنبھالی تھی، وہ اس سے پہلے بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر بھی فرائز انجام دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ثقلین مشتاق ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ، کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
