ماہرین صحت نےکافی کوعمرمیں اضافےکاسبب قرار دیدیا

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ روزانہ 3 سے 4 کپ کافی کا معتدل استعمال خواتین کی عمر میں اضافہ اور مجموعی صحت میں بہتری کا سبب بن سکتا ہے۔

 جدید تحقیق کے مطابق  کافی پینے کی عادت خصوصاً درمیانی عمر کی خواتین میں صحت مند اور طویل زندگی کے امکانات بڑھا سکتی ہے۔

اس ضمن میں اہم تحقیق ہارورڈ یونیورسٹی نے کی، جو 30 سال پر محیط تھی۔ اس تحقیق میں 45 سے 60 سال عمر کی 47,000 سے زائد خواتین کو شامل کیا گیا، جن میں سے 3,700 خواتین کو صحت مند عمر رسیدگی کی حامل قرار دیا گیا۔

تحقیق کے مطابق روزانہ 2 سے 4 کپ کافی پینے والی خواتین میں صحت مند بڑھاپے کے امکانات میں 2 سے 5 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ مزید برآں، صرف کیفین ہی نہیں بلکہ کافی میں موجود پولی فینولز (polyphenols) اور اینٹی آکسیڈنٹس (antioxidants) بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اجزاء سوزش کو کم کرتے ہیں، دماغی افعال کو بہتر بناتے ہیں، اور شوگر و دل کی بیماریوں کے خطرات کو گھٹاتے ہیں۔

Back to top button