حزب اللہ نے اسرائیل پرحملہ کردیا،امریکہ کی مذمت

حزب اللہ نے کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر راکٹوں اور ڈرون سے حملہ کردیا۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اسرائیل پر رات گئے 320 راکٹ اور 100سےزائد دھماکا خیز ڈرون فائرکئے ہیں۔شمالی اسرائیل میں قائم مختلف شہروں پر ڈرون طیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا۔ فوجی تنصیبات اور دفاعی نظام آئرن ڈوم کو نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان حزب اللہ نے کہا کہ مانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر 320 راکٹ فائر کیے۔ بدلے کا صرف پہلا مرحلہ ہے۔حملے کے بعد تل ابیب سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا تھا۔
حملوں کے بعد اسرائیل میں آئندہ 48گھنٹوں کےلیے ایمرجنسی صورتحال کا اعلان کردیا۔
یمن میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی،13افراد ہلاک
دوسر ی جانب اسرائیلی جنگی طیاروں نے بھی لبنان پر حملے شروع کردیئے۔جبکہ اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہماری ائیر فورس کے 100 جنگی طیاروں نے حزب اللہ کے راکٹ لانچر کو تباہ کردیا۔
