اداکارہ حرا سومرو شادی کے بعد شوبز میں کیوں آئیں؟

معروف اداکارہ حرا سومرو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جب وہ شوبز جوائن کرنے کا سوچ رہی تھیں تو والد سے اجازت طلب کرنے پر ہمیشہ یہی سوچنے کو ملا کہ پہلے شادی کرلیں، پھر کرلینا، حرا سومرو نے حال ہی میں کامیڈی شو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی، اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی پہلی فلم میں دکھائی دیں گی، تاہم انہوں نے فلم سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں، اداکارہ کا تعلق سندھی گھرانے سے ہے اور سندھی والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ڈاکٹر، انجنیئر یا وکیل بنیں، اس لیے ان پر بھی ایسا ہی دباؤ تھا، اداکارہ کے مطابق ’تیرے بن‘ ڈرامے کی مقبولیت کے بعد انہیں لوگ ان کے نام کے بجائے کردار کے نام ’مریم‘ سے پہچاننے لگ گئے، یہاں تک کہ ایک انٹرویو کے دوران خاتون میزبان نے انہیں مریم کے طور پر متعارف کروایا اور انہیں مریم ہی سمجھا، اداکارہ کے مطابق وہ جب بھی والد کو اداکاری کرنے کا بولتیں تو وہ انہیں کہتے پہلے شادی کرلیں، پھر جو چاہے کرنا۔ حرا سومرو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اگرچہ اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد اداکاری شروع کی لیکن انہیں اداکاری کرنے کا شوق شروع سے ہی تھا، شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر اور انہوں نے مل کر شوہر کی والدہ کو منصوبے میں شریک بنا کر رشتہ طے کروایا، اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی والدہ نے اپنے شوہر سے بیٹے کی شادی کی بات کی، جنہوں نے ان کے والد سے رشتہ مانگا اور ان کا رشتہ ہوگیا، گھر والوں کو یہی لگا کہ ان کی شادی ارینج میریج ہے لیکن درحقیقت انہوں نے پسند کی شادی کی اور انہوں نے خود ہی شادی کا منصوبہ بنایا، انہوں نے اعتراف کیا کہ شادی سے قبل ہی ان کے شوہر سے تعلقات تھے اور رشتہ ازدواج میں بندھنے سے تین ماہ قبل ہی انہوں نے شادی کا منصوبہ بنایا تھا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ
انہوں نے پیسے کمانے کی وجہ سے بھی اداکاری کی، کیوںکہ وہ خود مختار بھی ہونا چاہتی تھیں۔
