حوثیوں کی باب المندب سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے کی تردید

یمنی حوثیوں نے آبنائے باب المندب سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر فیس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس اہم آبی گزرگاہ سے جہازوں کی آمد و رفت بدستور بلا معاوضہ جاری ہے۔
حوثیوں کے زیر انتظام ہیومینیٹیرین آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر (ایچ او سی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ محفوظ گزرگاہ کی سہولت رضاکارانہ اور مفت ہے، جب کہ باب المندب سے گزرنے کے عوض رقم طلب کرنےوالا کوئی بھی فرد یا ادارہ یمن یا ایچ او سی سی کی نمائندگی نہیں کرتا۔
حوثیوں نے شپنگ کمپنیوں سے اپیل کی ہےکہ وہ غیرمجاز افراد یا اداروں کو کوئی ادائیگی یا معلومات فراہم نہ کریں۔
امریکا-ایران جنگ کے نتائج تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں: اقوام متحدہ
خیال رہے کہ قبل ازیں غیرملکی خبر ایجنسی نے ذرائع کےحوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھاکہ یمنی حوثی باب المندب سے گزرنےوالے جہازوں پر فیس عائد کرنےکی تجویز پر غور کررہے ہیں۔
